الطاف حسین کا حتمی فیصلہ

لندن ۔(عمران چوہدری ) باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی سربراہی چھوڑنے کاحتمی فیصلہ کرلیا ہے لیکن ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ نیا سربراہ کون ہوگا ۔ اطلاعات کے مطابق پرویز مشرف نے ایم کیو ایم کی سربراہی سے انکار کردیا ہے۔ اس کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ۔نئے سربراہ کی تلاش جاری ہے اس کے ساتھ عسکری قوت کے ساتھ معاملات طے کرنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے ۔امکان یہی ہے کہ ایم کیو ایم کی سربراہی الطاف حسین اس شرط پر چھوڑیں گے کہ ان کے خلاف کسی کی کوئی قانونی کاروائی نہیں کی جائے گی ۔اور انہیں ایم کیو ایم کے بانی ہونے کی حثیت سے پورا پروٹول دیا جائے گا