اہم ترین

Posted in Uncategorised

منصور آفاق کے باطن میں تخلیق فن کے آتش فشاں کا سراغ مجھے برسوں پہلے مل گیا تھا

احمد ندیم قاسمی

منصور آفاق اپنی نسل کا نمائندہ شاعر ہے

احمد فراز

منصور آفاق نے شاعری کو ایک ایسے ذائقے سے روشناس کرایا ہے جو کم از کم غزل میں پہلے موجود نہیں تھا

ظفراقبال

منصور آفاق کی شاعری میں مجھے حضرت بلال کی اذان سنائی دیتی ہے

منو بھائی

منصور آفاق عمر میں مجھ سے چھوٹا اور علم میں مجھ سے بڑا ہے

عطاالحق قاسمی

منصور آفاق نے بڑی دانائی کے ساتھ بجلیوں سے روشنیاں چھین لی ہیں

سید نصیر شاہ

منصور آفاق کی نئے ذائقوں کی شاعری ایک تخلیقی عجوبہ ہے

ڈاکٹر طاہر تونسوی

منصور آفاق سر تا پا شاعر ہے ۔ اند باہر ظاہر باطن شاعر ہی شاعر، وہ دورِ جہالت کے عرب شعرا کی یاد دلاتا ہے ۔پھر بیچ میں حضرت سلطان باہو آ گئے ۔تو ایک دن ہم نے اسے مدحتِ سرکار کے کیف میں پایا۔رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نور کی ایک کرن امتی پر اتر پڑی تھی

ہارون الرشید

دیوان ِ منصور کی اشاعت کے بعداردو ادب کے کسی نقاد کےلئے منصور آفاق کو ہم عصر شعرا کی اگلی صف میں نمایاں جگہ نہ دینا ممکن نہیں رہا۔میں سمجھتا ہوں کہ منصور کے کلام میں ان بیشتر سوالات اور خدشات کا جواب باآسانی تلاش کیا جاسکتا ہے جس کا اظہار غزل کے جواز اور بقا کے حوالے سے اکثر کیا جاتا ہے۔ایک ایسا جواب جو مسکت بھی ہے اور تخلیقی بھی۔اردو غزل پر منصور آفاق کا شکریہ واجب ہے

شعیب بن عزیز

منصور آفاق میں ایک ایسی تازگی ہے جو اس کے ہم عمر ، ہم عصروں میں کم کم نظر آتی ہے

ساقی فاروقی

منصور آفاق ظفراقبال کے بعد سب سے بڑا شاعر ہے

قمر رضا شہزاد

منصور آفاق سے زیادہ می نے ادب کے ساتھ کسی کو مخلص اور ملوث نہیں پایا

یاسمین حبیب

منصور آفاق شاعری میں نئے مکتبہ ء فکر کے بانی ہیں

ڈاکٹر صغرا صدف

منصور آفاق ایک تخلیقی آتش فشاں ہے۔

شفیق احمد خان

منصور آفاق کی اپنی شعری کائنات ہے جس کی سیر کے بغیر آئندہ کی شاعری نامکمل ہوگی

فاضل جمیلی

منصور آفاق پر مجھے اور میانوالی دونوں کو فخر ہے

تنویر حسین ملک

منصور آفاق نئی صدی کے شاعر ہیں اور نئی شعری روایت قائم کر رہے ہیں

ندیم بھابھہ